اہم خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری ریلیف نہ مل سکا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔ بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کونوٹس جاری۔ 28جنوری تک جواب طلب۔ جسٹس راجہ انعام نے ریمارکس دیئے کرمنل کارروائی کے اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔ تھانہ رمنامیں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7فروری تک توسیع۔

جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جبکہ دوسری طرف نومئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کاکیس۔ اے ٹی سی سرگودھانے عدم حاضری پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احمد خان بچھر ۔ صنم جاوید ۔ عالیہ حمزہ سمیت درجنوں کارکن عدالت پیش۔ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آبادنے بھی 9مئی مقدمات میں عمرایوب۔ شبلی فراز۔ کنول شوذب اورفوادچوہدری کےبلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

متعلقہ خبریں