اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خواجہ آصف کے بیان پر ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادپر کھڑی ہے۔
یہ گروہ ہمیشہ ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا۔
نوازشریف جمہوریت کے خلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہے۔ اقتدار بچانے کیلئے مجرموں کا ٹولہ ملک کو داؤ پرلگانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی پر قوم کا غیرمتزلزل اعتماد ان کی سیاسی موت کا پروانہ ہے۔
بزدل کبھی اپنی ذات سے بالاتر ہوکر فیصلہ کرنے کی جسارت نہیں کریں گے۔ مذاکرات کے نام پر کٹھ پتلیوں کے ڈھونگ نے انہیں قوم کےسامنےبےنقاب کیا۔ جس دن آئین اور جمہوریت بحال ہوں گے توفارم47کے وزیر ملک سے بھاگیں گے۔ اس کا احتساب پہلے سیالکوٹ کے عوام اور پھر پوری قوم کرے گی۔
مزید پڑھیں :غیر قانونی پٹرول پمپوں کی شامت، گھیرا تنگ،راہ گزر ایپلی کیشن کا آغاز