لاہور ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی جماعت والا رویہ نہیں۔ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ میٹنگ نہیں کرے گی تو ان کا کیا فائدہ ہوگا؟ پی ٹی آئی والے میٹنگ میں آجائینگے تو ہم ان سے کچھ چھین تو نہیں لینگے۔
ہم چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کا جواب دیتے۔ پی ٹی آئی مذاکرات میں جانے سے پہلے ،دوران اور بعد میں احتجاج کر لے ہمیں اعتراض نہیں۔ 9مئی پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پہلے صدق دل سے معافی مانگیں۔
تحریری مطالبات پر سب کمیٹی 2دن میں جواب تیار کرکے پیش کردے گی۔ پاکستان میں پہلی بار مذاکرات نہیں ہورہے جو کسی کو طریقہ معلوم نہ ہو۔ مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات ہوتی ہے۔ راستہ جب بھی نکلتا ہے تو اس ہی طریقے سے نکلنا ہے۔ جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
مزید پڑھیں :یہ ایک کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ساری جمہوریت کو تباہ کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کی کڑی تنقید