اہم خبریں

تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی سیٹلائٹ ای او ون کے چرچے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تعریف وہ جو دشمن کرے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی سیٹلائٹ ای او ون کے چرچے ۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ ای او ون سیٹلائٹ لانچ کیا۔ ای او ون زمین کی ہائی ریزولوشن تصاویر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ای او ون سیٹلائٹ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، زرعی نگرانی میں اضافہ ہو گا۔ ای او ون کے الیکٹرو آپٹیکل سینسر اہم ڈیٹا جمع کرنے کے قابل ہیں۔ سیٹلائٹ سورج کی شعاعوں کا درست پتا لگانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ای او ون کے راکٹ ڈیزائن نے پہلے ایک میم فیسٹ کو بھڑکا دیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ای او ون سیٹلائٹ کا واٹر ٹینکر سے موازنہ کیا۔ سوشل میڈیا پر راکٹ کے ساتھ واٹر ٹینکرز کی تصاویر کی بھرمار تھی۔
منفرد راکٹ ڈیزائن سے ای او ون سیٹلائٹ لانچ کو ایک وائرل سنسنی ملی۔ ای او ون سیٹلائٹ جدید شہری منصوبہ بندی کی صلاحیتوں سے مزین ہے۔ سیٹلائٹ میں نقشہ سازی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی بہتری کی خصوصیات ہیں۔
ای او ون نے پاکستان کو مسابقتی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ سیکٹر میں داخل کر دیا ۔ میمز کے برعکس پاکستان امریکہ اور چین جیسے بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہوگیا ۔

مزید پڑھیں :حکومت نے تحریری مطالبات دیکھے تو ان کی آنکھیں کھل گئیں، حامد رضا

متعلقہ خبریں