اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اوگرا کا ایف بی آر اور او سی اے سی کے تعاون سے موبائل ایپلی کیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز۔ اوگرا کے مطابق راہ گزر کی افتتاحی تقریب اوگرا ہیڈکوارٹر ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
پٹرولیم ڈویژن، ایف بی آر، کسٹمز، محکمہ ایکسپلوزو کے حکام کی شرکت۔ او سی اے سی اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت۔ موبائل ایپلی کیشن کے زریعے صارفین کی سہولت کا اقدام کا اٹھایا گیا۔
صارفین ملک بھر میں رجسٹرڈ پٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کر سکیں گے۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ راہ گزر ایپلی کیشن پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں نمایاں اقدام ہے۔
یہ اقدام غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشان دہی کرے گا۔
متعلقہ بد عنوانیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ پاکستان میں آئل سیکٹر کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں :کوشش کررہے ہیں پی ٹی آئی کمیٹی کی لیڈر سے ملاقات ہوجائے،ایازصادق