اہم خبریں

حکومت سے مذاکرات ناکام،کل سے تمام سرکاری دفاتر کی تالابندی کا فیصلہ

پشاور( اے بی این نیوز ) احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ آگیگا خیبرپختونخوانے کل سے صوبہ بھرکے تمام سرکاری دفاتر کی تالابندی کا فیصلہ کرلیا
آگیگا کی مذاکراتی ٹیم اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کےدرمیان باقاعدہ مذاکرات ہوئے ۔
مذاکرات کے دوران آگیگا کی جانب سے اپنے مطالبات پیش کئے گئے ۔
سرکاری ملازمین نے پنشن بچاؤ تحریک جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین نے احتجاج کل تک موخرکردیا ۔ کل دوبارہ اسمبلی چوک میں دھرنا دینے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کافیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا بڑا لا ئنس بنانے کا اعلان،ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو ساتھ ملائیں گے،اسد قیصر

متعلقہ خبریں