اہم خبریں

کشمیریوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )کشمیریوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بھارتی بربریت کے خاتمے تک کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں ۔ کشمیریوں کےحق خودارادیت تک ان کیساتھ کھڑےرہیں گے۔ سپہ سالار عاصم منیرکی کشمیرکازکیساتھ وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ میراخودتعلق کشمیرکےساتھ ہے۔ میرادل گواہی دیتاہےکشمیرایک دن ضرورآزادہوگا۔
پاکستان کےمعاشی حالات بہتری کی جانب گامزن خوشحالی کاسفر تیزی سےآگےبڑھ رہاہے۔ نش سکول کی بنیاد نواشریف کی قیادت میں پنجاب میں رکھی گئی ۔ ۔ ہزاروں بچے اور بچیاں ان سکولوں سے پڑھ کر انجینئر بن گئے ہیں ۔ دانش سکول غریب اور پسماندہ طبقہ کو تعلیم فراہم کرے گا ۔ ایسے سکول وجود میں نہ آتے تو ذہین بچے بچیاں گلیوں میں رل جاتے ۔ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں سکولوں کا آغاز کیا جائے گا۔
چاہتےہیں پاکستان میں تعلیمی انقلاب آجائے۔ بچوں اوربچیوں کی علیحدہ دانش سکول قائم کیےجائیں گے۔ گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بھی دانش سکول قائم کریں گے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں دانش سکول کا افتتاح کردیا۔

مزید پڑھیں  :بھارت کی تمام سازشیں ناکام، چیمئنز ٹرافی کی جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کی ضد پر منہ کی کھانی پڑی

متعلقہ خبریں