اہم خبریں

ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد و دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

لاہور: (اے بی این نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر پر 4 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ ا
تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں فردجرم کیلئے 4 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے، ایک مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوئی تھی ، ملزمان پر مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے دو مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہیں۔

ملزمان پر عدالت نے مقدمہ نمبر 366/23 میں گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کی تھی ،آئندہ سماعت پر مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ 367/23 میں فرد جرم عائد ہو گی ۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں‌میدانی علاقوں میں‌بارش، پہاڑوں پر برفباری کاامکان، محکمہ موسمیات

متعلقہ خبریں