اہم خبریں

راوات ، ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کی فائرنگ ، نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

راولپنڈی (اے بی این نیوز)تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کی فائرنگ، فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونیوالے نوجوان کی شناخت شاہ میر خان کے نام سے ہوئی ،فائرنگ کا واقعہ نجی کالج کے طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیا

،طلباء گروپوں کے درمیان کالج میں تلخ کلامی ہوئی تھی، بختاور کیانی، چوہدری میسم نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی ۔فائرنگ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند ، تمام اثاثہ جات حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں