اہم خبریں

آپ آسان کاروبار اسکیم کیلئے اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار جانیں

پنجاب میں شروع کی گئی “آسان کاروبار اسکیم” میں قرض کے لئے اہل ہونے کا طریقہ کار وضاحت کے ساتھ سامنے آ گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 ارب روپے بلا سود قرض کی فراہمی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ قرضے 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک دیے جائیں گے اور 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔

اہلیت چیک کرنے کے لیے درکار شرائط:

  • عمر: 25 سے 55 سال تک کے پنجاب کے رہائشی مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
  • فائلر ہونا ضروری: درخواست گزار کا ایکٹیو فائلر ہونا ضروری ہے۔
  • ڈیفالٹر نہ ہونا: کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا ضروری ہے۔

اسکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروباروں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض بھی فراہم کیا جائے گا، جسے 3 سال میں آسان اقساط میں واپس کیا جا سکتا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ:

  • قرض کے لئے درخواست دینے کے لیے آپ ویب پورٹل akf.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • آسان کاروبار کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے خام مال کی خریداری کے لیے وینڈر کو ادائیگیاں کی جا سکتی ہیں اور سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ٹول فری نمبر 1786 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور معیشت کی بہتری میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔

متعلقہ خبریں