اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دیدیا،حلف نامے میں زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینے ہوں گے،زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوگی،جورکن اسمبلی رہ چکے ہیں الیکشن کمیشن نے ان سے بطور رکن اسمبلی ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لیں۔