اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک چوری شدہ الیکشن کے ذریعے لایا گیا،عمران خان نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار رکھے، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی جھوٹ بولا، ہمیں جی ڈی پی 4.5 فیصد پر ملی جسے 6.10 پر چھوڑا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو اچھی طرح جانتا ہوں اور وہ بھی مجھے اچھی طرح جانتا ہے، عمران سمجھتے ہیں ان کی سیاست ہے تو ریاست ہے،عدم اعتماد کے وقت لوگ ٹکٹوں کیلئے نواز شریف کے پاس لائنوں میں لگے ہوئے تھے، ہمارے پاس چوائس تھی ریاست یا سیاست،درست فیصلے لیتے تو پاکستان اس جگہ نہ پہنچتا جس جگہ آپ نے کھڑا کر دیا،ہم عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
