لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب میں میٹرک کرنے کے لئے طلبا کے پاس آئی ٹی اور فیشن ڈیزائننگ سمیت مختلف آپشنز آگئیں۔پنجاب میں میٹرک کرنے کے لئےطلبا کےپاس آئی ٹی اورفیشن ڈیزائننگ سمیت مختلف آپشنز آگئیں۔
حکومت نےمیٹرک کے نئےمضامین متعارف کروادیے،نئےکورسزکا اطلاق رواں برس سے ہوگا۔آئندہ سیشن سےانفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیکنالوجی انٹراپنورشپ میں بھی میٹرک ہوسکےگا،ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر سائنس گروپ کا بھی اضافہ کردیا گیا،فیشن ڈیزائننگ بھی نوویں جماعت سے چنی جا سکےگی۔
نئے میجر کورسز کے مارکس 100 سے 150 تک ہونگے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےتمام اضلاع کے تعلیمی افسران سے رواں برس نئےگروپس میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی تعداد اور فہرست طلب کرلی۔
مزید پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس، تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا