کراچی(نیوز ڈیسک ) ملیر رفاہ عام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی اور مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی ہے، جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول اور سکہ ملا ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال