گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ کے ہلال احمر دفتر میں راشن لینے گئے خواجہ سرا سے ملازمین نے رقص کروادیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں نگاہ نامی خواجہ سرا کو دفتر میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران ملازمین خواجہ سرا پر نوٹ نچھاور اور غیر اخلاقی حرکات بھی کرتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رقص کے بعد خواجہ سرا کو راشن بیگ دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔