اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ۔ قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی پہلے مرحلے میں لاہور رنگ روڈ تا رائیونڈ،قصور روڈ زمین کی خریداری کی جارہی ہے۔
حفاظتی جنگلوں کی عدم موجودگی کے باعث 4سالوں میں36حادثات ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی شاہراہیں اور موٹرویز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سکھر ،حیدر آباد موٹروے کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت۔ رتوڈیرو،گوادر موٹروے کے بقیہ حصوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ ایک ماہ میں موٹرویز کے تمام حفاظتی جنگلوں کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔
حفاظتی جنگلے چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم کی قومی شاہراؤ ںاور موٹرویز پر پٹرولنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں :حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں،عمران خان