اہم خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن ارکان کا احتجاج شروع،عمران خان کی رہائی کے فلک شگاف نعرے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت کا مطالبہ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ

یہ فیصلہ ہوا تھا وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہوگا۔ اپوزیشن ارکان کا احتجاج شروع، نعرے بازی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے۔ اپوزیشن کی جانب سے ڈیسک بھی بجائے جارہے ہیں۔
ظالمو جواب دو خون کا حساب دو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، اپوزیشن کے نعرے۔ اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی بھی آوازیں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں :آج سب سے بڑا مسئلہ سپریم کورٹ کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہے،وکیل فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں