اہم خبریں

اگر کمیشن نہیں بننے جا رہا تو پھر مذاکرات کا کو ئی فائدہ نہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) عرفان صدیقی حکومتی مزاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں۔ عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔ ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لاء اینڈ آرڈر صورت حال پر ہوئی ہے۔
لاء اینڈ آرڈر صورت حال پر ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیئے۔ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔
ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیش رفت وہ بتاتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔
حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیئے۔ ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیئے۔ بات آگے بڑھانے کے لئے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوت نامے انکی الیکشن کمیٹی ڈیسائیڈ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں :مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،تاوان نہ دینے والوں کا قتل عام کر دیا گیا،سنسنی خیز انکشافات

متعلقہ خبریں