اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئینی ترمیم کے بعد بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ کرنے پر کارروائی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ذاتی حیثیت میں طلب۔ ڈپٹی رجسٹرار جسٹس منصور شاہ کی عدالت میں پیش۔ ڈپٹی رجسٹرار نے کہا ججز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 27 جنوری کو کیس آئینی بینچ سنے گا ۔
جسٹس منصور شاہ نے ریما رکس دیئے۔ میں کمیٹی کا ممبر ہوں کمیٹی کا اجلاس کب ہوا؟ مجھے تو پتہ ہی نہیں ۔ جو مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا وہ کیوں نہیں لگا؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہا جوڈیشل آرڈر کو انتظامی کمیٹی کیسے نظر انداز کر کرسکتی ہے؟ ہماری پورے ہفتے کی کاز لسٹ کیوں تبدیل کر دی گئی؟ جسٹس عقیل عباسی نے کہا چیف جسٹس سمیت کسی کے پاس مقدمہ ٹرانسفر کرنے کا اختیار نہیں ۔
عدالت نے ججز کمیٹی کا پاس کردہ آرڈر اور میٹنگ منٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ ۔ بتایا جائے مقدمہ سماعت کیلئے آج مقرر کیوں نہ ہوا۔ سما عت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں :499 افراد پر مشتمل دنیا کا وہ ملک جہاں شرحِ پیدائش صفر