اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنما(ن)لیگ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکاکی جانب سےکسی دباؤکی توقع نہیں ہے۔ امریکاکےپاکستان کےنئےمفادات تک کوئی سیاسی دباؤنہیں دیکھ رہے۔
ٹرمپ کےآنےپربھارت کےعلاوہ سب کوتشویش ہے۔
ٹرمپ نےبانی کےسامنےکہاتھاگزشتہ حکومت ہماری بات نہیں مانتی تھی۔ ٹرمپ نےکہاتھاپی ٹی آئی کی حکومت پیسے نہ دینےکےباوجودہماری بات مانتی ہے۔ 9مئی ریاست پرحملہ تھااس پرتوسزائیں ہونی ہیں۔
پی ٹی آئی کی دھمکی یاکنپٹی پرپستول رکھ کرمذاکرات کومستردکریں گے۔ کیپیٹل ہل والےمعاملےپرماسٹرمائنڈکو18سال کی سزاہوئی۔ اگرامریکاہمارےلیےمثال ہےتو9مئی پرسزاکیوں نہیں ہونی چاہیے۔
نوازشریف سےملاقات ہوئی ہے،کوئی شکوے شکایات نہیں۔ ایک انتشاری جماعت حملہ آورہے،نوازشریف اورشہبازشریف کی ملاقات ضروری تھی۔ پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات ہیں اس پرمشاورت ضروری تھی۔
ڈونلڈٹرمپ کل امریکی صدرکےعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری سےمتعلق پاکستان کی سفارتکاری پرمشاورت کرنی تھی۔ ٹرمپ غیرروایتی سیاستدان ہیں،کاروباری شخص ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ ڈیل میکنگ پریقین رکھتےہیں۔ ڈونلڈٹرمپ ہمیشہ توجہ حاصل کرناچاہتےہیں۔
مزید پڑھیں :اسرائیل فلسطین کوصفحہ ہستی سےمٹاناچاہتاہے،غزہ ترجمان جلال الفرا