واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی11ڈگری تک گرنےکاامکانہے۔ ٹرمپ اوپن ائیرتقریب کےبجائے روٹنڈاہال میں حلف اٹھائیں گے۔ کیپیٹل ہل کی عمارت میں صرف600لوگوں کوشرکت کی اجازت دینےپرغور۔ لوگوں کوکیپیٹل ہل کےباہرجمع ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔
حلف برداری تقریب عمارت کےاندررکھنےپرڈیموکریٹس کی ٹرمپ پرتنقید۔ اس روز کی تقریبات میں میوزیکل پرفارمنس اور پریڈ بھی شامل ہوں گی۔ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
اس دن کی تقریب میں کئی عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، چینی صدر شی جن پنگ، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شامل ہیں۔تاہم، کچھ عالمی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ان میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، جرمن صدر اولاف شولز اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون شامل ہیں۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کے کئی دیگر ارکان بھی اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بائولنگ ، ویسٹ انڈیز کو127 رنز سے شکست