اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت خارجہ کا افغانستان میں انسانی صورتحال پر اظہار تشویش۔ افغان عوام کو جنگ کے بعد تنہا چھوڑنا زیادہ مناسب نہیں تھا، وزارت خارجہ کے مطابق
پاکستان 40سال سے 4ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔ افغان شہریوں کی مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدوں پر پیش رفت انتہائی سست ہے۔ افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی امداد 37.5فیصد تک محدود رہی۔
پاکستان،افغانستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں بونداباندی ، موسم خوشگوار ہو گیا