اہم خبریں

سپریم کورٹ ،فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر کل ہونے والی سماعت مؤخر

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )سپریم کورٹ ،فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر کل ہونے والی سماعت مؤخر۔ فوجی عدالتوں کا کیس جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا۔
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت 21 جنوری کو بھی نہیں ہوگی۔ رجسٹرار آفس نے آئینی بینچ کی ترمیم شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔ نیز سپریم کورٹ میں ارشد شریف کیس، آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل تحقیقات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں :ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5خارجی ہلاک

متعلقہ خبریں