اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کی ملاقات ختم ہو گئی۔ وزیراعظم ملاقات کے بعد جاتی عمرا سے واپس روانہ ہو گئے۔ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ،اہم سیاسی امور زیر غور زیر بحث آئے۔
ملاقات میں حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی تحریری مطالبات بارے غور کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقات بھی زیر غور آئے۔ جاتی امرا کی بڑی بیٹھک میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہو ئیں۔ وزیراعظم،نواز شریف کااپوزیشن سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق۔
وزیر اعظم اور نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبات کا جائزہ لیا۔ صدر ن لیگ نواز شریف کاوزیراعظم کو دباو میں نہ آنے کی ہدایت۔ نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے صرف جائز مطالبات ہی پورے کیے جائیں۔
اپوزیشن کے پریشر کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات بارے نواز شریف سے مشاورت کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے پنجاب میں تحفظات دور کرنے پر غور بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ، سلمان اکرم راجہ نے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے،کٹھا چٹھا کھول دیا، سچے حقائق جانئے حقا ئق