نوشہرہ (اے بی این نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ،جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات سے چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلئے خاتون نے ماچس جلائی تو اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں میاں، بیوی اور دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کےلئے جوبائیڈن سے معافی کی اپیل