اہم خبریں

کہہ رہا تھا 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، انکوائریاں ابھی کھلیں گی بہت نام سامنے آئیں گے،فیصل واوڈا

اسلام آباد( اے بی این نیوز       ) فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پونے4سال پہلے جب یہ معاملہ آیا تھا اس وقت کہا تھا کہ اس پر کیس بنے گا۔ عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔ شہزاد اکبر کو بات چیت کیلئے لندن بھیجا گیا تھا جو آج ملک سے مفرور ہے۔
ویٹو پاور استعمال کرکے کابینہ سے بند لفافے پر منظوری لی گئی تھی۔ اس وقت بھی کہا تھا یہ معاملہ غلط ہے اور اس پر سزا ہوگی۔ کہا تھا دونوں کو سزا ہوگی اور آج فیصلہ بھی آچکا ہے۔ کل تک شادیانے بجائے جارہے تھے کہ ہماری بات ہوگئی ہے۔
کہا جارہا تھا کہ معاملات سیٹ ہوگئے ہیں اور آج اس کا جواب بھی مل گیا ۔ پہلے کہا گیا 9مئی ہم نے نہیں کیا،علی امین گنڈا پور نے اعتراف کرلیا۔ انکوائریاں ابھی کھلیں گی اور بہت نام سامنے آئیں گے۔
جو لوگ آج صفائیاں دے رہے ہیں یہ کابینہ کا حصہ نہیں تھے۔
آج احتساب ہورہا ہے کیونکہ اس سے پہلے تگڑے شخص کا احتساب ہوا ہے۔ یہ کیس ابھی کھلے گا تو مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔ جمہوریت میں بادشاہت ہے کیونکہ عہدہ مل جائے تو احتساب نہیں ہوتا۔
حکومت اور بانی پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

مزید پڑھیں :ڈنکی لگا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانا جائز ہےیا نا جائز ؟ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی کا فتویٰ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں