اہم خبریں

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔ بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ۔

ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔ ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کردی ۔ پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ۔ ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے منظور۔

گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
۔
اتھارٹی کےقیام کیلئے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور ۔
اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ منظور ۔ یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.5 ارب روپے میں سے فراہم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :آئندہ چندہفتوں میں اس فیصلے کواعلیٰ عدلیہ اڑادےگی،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں