اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بیانیہ بنایاگیاکہعمران خان نےاختیارات کاغلط استعمال کیا۔ 190ملین پاؤنڈکیس میں اسی قسم کےفیصلے کی توقع تھی۔ فیصلےمیں کہاگیا کہ بانی پی ٹی آئی نےاختیارات کاغلط استعمال کیا۔
این سی اےمعاہدےمیں کہیں نہیں لکھارقم ریاست کوملنی چاہیے۔ رقم منتقلی سےمتعلق حکومت پاکستان کاکوئی عمل دخل ہی نہیں۔ کابینہ میں جوکچھ ہوارقم اس سےپہلے ہی آرہی تھی۔ رقم برطانوی قانون کےمطابق سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں آرہی تھی۔
190ملین پاؤنڈکیس کےفیصلےکوچیلنج کریں گے۔ عوام کی عدالت میں بھی واقعات بیان کرتےرہیں گے۔ فیصلہ آنےکےبعدبھی مذاکرات جاری رہیں گے۔ آئندہ چندہفتےمیں اس فیصلے کواعلیٰ عدلیہ اڑادےگی۔
ایک کھوکھلافیصلہ آیاہے،اعلیٰ عدلیہ اس کومستردکردےگی۔ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتاتوبانی پی ٹی آئی سےآگےکیلئےرائے لیں گے۔ آج شاہدخاقان عباسی،محموداچکزئی سمیت دیگررہنماؤں سےملاقات ہوئی۔
آئین و قانون کےتحفظ کیلئےتمام جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں گے۔ محموداچکزئی درست کہہ رہےہیں مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں۔ کمیشن نہیں بنتاتوبالکل درست ہےمذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں۔
مزید پڑھیں :190 ملین پائونڈ ریفرنس کا 148 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا