اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آ ئی کا 190 ملین پا ونڈ کا فیصلہ اعلی عد لیہ میں چیلنچ کر نے کا ا علان ، چیئر مین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلےپر ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی متنازعہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا . بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذاکرات جاری رہیں گے، حکومت کے پاس 7دن کاوقت ہے،کمیشن میں پیشرفت نہیں ہوتی تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔، اپو زیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا پاکستان کی جوڈیشل تاریخ میں سیاہ دن ہے،، 190ملین پاکستان کے سپریم کورٹ میں آیا ہے،،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے.
سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے ،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پاکستان بحرانوں کا شکار ہے اور ہمارے حکمران بدترین کھیل کھیل رہے ہیں ،، فیصلہ انصاف کا قتل ،، پاکستان کے عوام اس فیصلے کو رد کرتے ہیں ،، شبلی فراز نے کہا اس کیس میں جو چور ہیں وہ باہر پھر رہے ہیں،، اس میں سزا دینا ظلم اور زیادتی ہے،، علی محمد نے کہا : افسوس انصاف کا قتل ہو گیا ،،لیکن یاد رکھنا۔ آخری جیت حق کی ہوگی،، محمود اچکزئی نے کہا ہم اس فیصلے کے خلاف پاکستان کی عوام کے پاس جائیں گے،، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا آج کا فیصلہ حکومتی ٹاؤٹوں کو پہلے سے پتا تھا ،،بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوکر جیل سے باہر آئے گا،، اسد قیصر بو لے ان کا خیال ہے اس قسم کے فیصلے سے ہماری تحریک دبائیں گے تو یہ ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان