سرائے عالمگیر ( نیوز ڈیسک )سرائے عالمگیر میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم ندیم کو رات کو برآمدگی کے لئے کھوہار گاؤں لے جایا جارہا تھا کہ وہ گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا۔
ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ ایس آئی افتخار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ملزم کی رات بھر تلاش کی گئی تاہم گاؤں کھوہار کے قریب ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم ندیم جٹ مارا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم ندیم نے پانچ جنوری کو پانچ سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوردم گھوٹ کر قتل کردیا گیا۔جس کی بوری بند لاش گھر کےقریب ویرانے سے ملی تھی۔ ملزم کا ڈی این اے بچی سے ملنے والے نمونوں سے بھی میچ کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان