اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کا تیار کردہ الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 آج خلا میں بھیجا جائے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق لانچ کی تقریب سپارکوکمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
قومی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار ہے۔
ای او1ڈیزاسٹرریسپانس ،زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ ای او 1کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلئے بھی ڈیزائن کیا گیاہے۔ ای او خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدددے گا۔
مزید پڑھیں :شیشپر گلیشیئرپھسلنے کی وجہ سے انسانی آبادی کیلئے خطرہ بن گیا،ماہرین کی جانب سے الرٹ جاری