اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بیرسٹرگوہر کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی والے پہلے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں تھے۔
اب پی ٹی آئی فارم 47کی حکومت سے مذاکرات کررہی ہے۔
پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کی وجود سے انکار کیا تھا۔ 9مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن کہا گیا بعد میں گنڈاپور نے اعتراف کیا۔ پی ٹی آئی کی کون سے بات کوسچ ثابت کروں ۔
190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے اور کچھ نہیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس کا کل فیصلہ آرہا ہے ساری ہوا نکل جائے گی۔
مزید پڑھیں :شیشپر گلیشیئرپھسلنے کی وجہ سے انسانی آبادی کیلئے خطرہ بن گیا،ماہرین کی جانب سے الرٹ جاری