لاہور( اے بی این نیوز ) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پشاور میں سیاسی جماعتوں آرمی چیف کیساتھ اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔ آرمی چیف سے پی ٹی آئی والوں کی الگ ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی والوں نے وہی گلے شکوے کیے ہیں۔
ان لوگوں نے اس بات چیت کو بھی مذاکرات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ سنگجانی میں جلسہ ملتوی کرانے کیلئے ان لوگوں کی بات چیت ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کا تحریری مطالبہ میڈیا میں نہ آتا توہماری پریس کانفرنس بھی نہ ہوتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ چکے 9مئی پربات کرنے سے پہلے معافی مانگیں۔ پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ہم بھی تحریک انصاف کوتحریری طور پر جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں :بڑے کیس کے بڑے فیصلے کا انتظار،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے کیس میں اتار چڑھائو، لمحہ بہ لمحہ رپورٹ