اہم خبریں

آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو پھر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے،بیرسٹر گوہر

لاہور(  اے بی این نیوز   ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی ،بانی پی ٹی آئی نے خیر مقدم کیا۔ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ میں دارڑ پڑے خلیج ہو۔
آرمی چیف سے ملاقات میں امن وامان سے متعلق ہماری بات ہوئی۔ ملاقات میں جو ہوا وہ میں میٹنگ تک ہی رکھوں گاؕ۔ آج رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کو سن کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔
ہم نے آ ج مطالبات تحریری طورپر دے دیے ہیں۔
ہمیں ابھی بھی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ڈی ریل نہ ہوجائیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا۔ 26نومبر کو ہمارے شہید کارکنان کی تعداد 14 ہے۔
ان 14افراد کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو پھر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ حکومتی کمیٹی ہمیں تحریری طورپر دے کہ اس پر کمیشن نہیں بن سکتا۔ جب مذاکرات ہورہے ہوں تو غیر سنجیدہ زبان سے گریز کرنا چاہیے۔
اگر حکومت ہمارے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کرے تو کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل کرکے رہا نہیں ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہو گی۔
8فروری 2024کے الیکشن ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا۔ 8فروری کو پی ٹی آئی مینڈیٹ چوری ہونے پر یوم سیاہ منائے گی۔

مزید پڑھیں :بڑے کیس کے بڑے فیصلے کا انتظار،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے کیس میں اتار چڑھائو، لمحہ بہ لمحہ رپورٹ

متعلقہ خبریں