اہم خبریں

سکولوں کیلئے اہم خبر،نویں جماعت کے سلیبس کے حوالے سے بریکنگ نیوز، جانئے تفصیلات

لاہور(  اے بی این نیوز   ) پنجاب 9ویں جماعت کے نصاب کو اپ ڈیٹکر کے ، انگریزی اور ارد و ورژن مین متعارف کرا دیا۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں جماعت کے لیے سات کتابوں کے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔

مزید یہ کہ کتابیں انگریزی اور اردو میڈیم میں دستیاب ہوں گی اور طلباء کو ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل نویں جماعت کا نصاب صرف انگریزی میں شائع ہوتا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے اردو، انگریزی اور ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں تبدیلیاں کی ہیں۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔2026 میں نویں جماعت کے طلباء کا سالانہ امتحان نئے نصاب پر مبنی ہوگا۔دریں اثناء محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے سالانہ امتحانات، تعلیمی سرگرمیوں اور نئی داخلہ پالیسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نیا تعلیمی سال برائے 2025-26 یکم اپریل سے شروع ہوگا جبکہ درجات کے داخلے 3 فروری کو کھلیں گے۔BISE لاہور میٹرک کے امتحانات 2025
اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے اور کلاس 9 کے امتحانات 21 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔

کلاس 1 سے 8 کے سالانہ امتحانات 12 سے 25 مارچ تک ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 31 مارچ 2025 کو کیا جائے گا۔ ہر کلاس کو تعداد کو محدود کرتے ہوئے طلباء کی کل صلاحیت کے 10 فیصد تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں : رانا ثنا اللہ،عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،صاحبزاہ حامد رضا

متعلقہ خبریں