کراچی ( اے بی این نیوز ) سپین کشتی حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کی ڈوبنے کاواقعہ ۔ صدرمملکت آصف زرداری کا کشتی حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار ۔
صدر مملکت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت۔
صدرمملکت کا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور ۔ صدر مملکت کی جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبروجمیل کی دعا ۔ ادھر
وزیراعظم شہباز شریفنے سپین کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم کا حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کی دعا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اس حوالے سے کسی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :علی امین جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کیلئےاستعمال ہورہے ہیں،ترجمان جے یو آئی