اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسیران کی رہائی کا مطالبہ ایگزیکٹو آرڈر سے نہیں آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایجنسیوں اور حکومت کا ججز پر دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔
القادر ٹرسٹ بھونڈا کیس ہے۔ این سی اے اور پاکستان کی نجی کمپنی کے درمیان یہ فیصلہ ہے۔ اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ این سی اے نے رقم اترپردیش کی سپریم کورٹ کو نہیں بھیجی۔
رقم پاکستان کی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا القادرٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری، اہم شخصیات کی شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے