اہم خبریں

فیملی کو حراساں کرنے پرڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ نوکری سے برخاست

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈولفن اہلکاروں کی سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو حراساں کرنے پر ڈی آئی جی آسلام آباد کا نوٹس۔ ڈولفن اہلکاروں عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو حراساں کیا تھا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار وں کی شکایت موصول ہونے پر اسے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار وں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ترک صدر رجب طیب اردگان کی اسرا ئیل کو بڑی دھمکی،شام سے نکل جانے کا حکم

متعلقہ خبریں