اہم خبریں

حکومت مذاکرات سےفرار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے، عمیرنیازی

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )رہنماپی ٹی آئی عمیرنیازی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سےفرار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مذاکرات میں 2 نشستوں میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
26نومبرواقعہ کی وجہ سےلوگ غصہ میں تھے۔
بانی پی ٹی آئی نے درجہ حرارت نیچے لانے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔ بانی پی ٹی آئی نےحکومت کومذاکر ات کرنےکاکہا۔ پاکستان کومذاکرات کرنےکی فوری ضرورت ہے۔
حکمران ہرچیزکاالزام بانی پی ٹی آئی پرلگادیتی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےملک کومشکلات درپیش ہیں۔ اپوزیشن کودباکرملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ 8فروری کوعوامی مینڈیٹ چھیناگیا لو گوں میں غم وغصہ ہے۔ ملک کوبچانےکیلئےتمام اداروں کواکٹھابیٹھناپڑےگا۔ آئین وقانون پرعملدرآمدکیےبغیرہم آگےنہیں بڑھ سکتا۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ خواجہ آصف نے حلفاً کہا کہ مذاکرات کے حق میں ہوں۔ 9مئی کے حوالےسے لاتعداد شواہد اور ثبوت موجود ہیں۔ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن کی مجھے سمجھ نہیں آرہی۔
9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کےلوگ ملوث ہیں۔ جوڈیشل کمیشن بنانا حکومت کا کام ہے۔ مذاکرات کےحوالےسےپی ٹی آئی کولچک دکھاناپڑےگی۔ پروڈکشن آرڈر نہ ماننا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے۔ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے اعجازچودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا۔
پنجاب حکومت پر غلط الزامات لگائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی میں اٹھارویں اور انیسویں صدی کا پارسیوں کا قبرستان،پراسراریت اور رازوں کے ساتھ آج بھی قائم

متعلقہ خبریں