اہم خبریں

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس ،عمران خان کمرہ عدالت میں پیش ، ثبوت بھی پیش کر دیئے گئے

راولپنڈی (اے بی این نیوز  )   9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ۔ عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔

مقدمے میں نامزد شیخ رشید،فواد چوہدری،راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 4چشم گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔ گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب،کانسٹیبل شکیل،سجاد اور یاسر شامل ۔

گواہان نے ملزمان سے برآمد ہونیوالا ثبوت عدالت میں پیش کیے۔ ملزم سے برآمد ہونیوالا موبایل فون عدالت میں پیش کرنے کے دوران آن نکلا ۔ ملزمان سے برآمد ڈنڈے،جھنڈے،پی ٹی آئی کی ٹوپیاں،تاریں،ماچس بھی عدالت میں پیش ۔

شواہد میں شہداء کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے،موبایل بھی بھی عدالت میں پیش کیے گئے ۔ گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا ہیلمٹ اور پٹرول بم پیش کیا۔

مزید پڑھیں :سیاستدانوں کو جیل کے اندر نہیں ہونا چاہیے،دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں