اہم خبریں

آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل ، الزامات حقائق کے منافی قرار دے د یئے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )پاکستان پر ریاستی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل ۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق بھارتی آرمی چیف کے پاکستان سے متعلق دہشتگردی کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کامرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ پاکستان پر ریاستی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں و کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ایسے بیانات سے بھارتی فوج کی سیاسی مداخلت میں گہری مداخلت واضح ہے۔ دنیا بھارتی قیادت کے مسلم کش ہندوتوا نظریات سے بخوبی واقف ہے۔ بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و ستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ،پاکستان میں کس کو دعوت نامہ کس کو ملا،حکومت پریشان ہو گئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں