اہم خبریں

مری کے جنگلات میں 3 مقامات پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی

مری (نیوز ڈیسک )مری کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار کے3 بڑے جنگلات میں بیک وقت آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آگ نے مری میونسپل فارسٹ، گھوڑاگلی اور ساملی رینج کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے علاقے میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آگ کی شدت کے باعث ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاہم روڈ تک رسائی نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو پیدل ہی ریسپانس کرنا پڑ رہا ہے یہ مشکل صورتحال امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں،آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
مزید پڑھیں: روشن مستقبل، انٹرنیشنل کرکٹرپاکستان چھوڑ کر آسٹریلیا چلے گئے

متعلقہ خبریں