اہم خبریں

مذاکرات ناکام ہونےسےسیاستدان کمزورہوں گے،ملک احمد خان بھچر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب میں مذاکرات سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات نہیں۔ 9مئی اور 26نومبر کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کررہے ہیں۔ مذاکرات کوناکام نہیں ہوناچاہیے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
مذاکرات ناکام ہونےسےسیاستدان کمزورہوں گے۔ چاہتےہیں بانی سےہماری ملاقات روٹین کےدنوں میں کرائی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نےاعجازچودھری کی رہائی کاحکم دیا تھاانہیں اجلاس میں ہوناچاہیےتھا۔

رہنما پیپلزپارٹی رضا ہارون نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات کوئی نئی بات نہیں۔ احتلافات کو اپنی جگہ رکھ کر نظام کو آگے چلایا جائے۔ پنجاب میں مذاکرات کی بات چیت ہوئی تو خوش آئند ہے۔ سیاسی استحکام کا واحد حل مذاکرات ہے۔
رہنمان لیگ ڈاکٹرشذرہ منصب نے کہا کہ پی ٹی آئی شروع سےمذاکرات کےخلاف تھی۔ اقتدارمیں آنےکےبعدپی ٹی آئی کودوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی۔ اچھی بات ہےپی ٹی آئی مذاکرات کی طرف آئی۔ مذاکرات کیساتھ پی ٹی آئی نےسول نافرمانی کی کال دےرکھی ہے۔ اگر تفصیلات زر میں کمی آئے گی تو نقصان ملک کا ہوگا۔ پارلیمنٹ کی بالادستی بہت ضروری ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی بالادستی نہیں چاہتی۔

مزید پڑھیں :عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے،اس میں خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے،آرمی چیف

متعلقہ خبریں