اہم خبریں

عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے،اس میں خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے،آرمی چیف

پشاور ( اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارابرادرپڑوسی اسلامی ملک ہے۔ پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہترتعلقات کاخواہاں رہاہے۔ ہماری پالیسی صرف اورصرف پاکستان ہے۔
ہم سب کو بلاتفریق ،تعصب اور دہشتگردی کے خلاف یکجا ہونا ہوگا۔ ریاست ہے تو سیاست ہے ،خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ جب ہم متحدہوکرچلیں گے توصورتحال بہت جلدبہترہوجائےگی۔ وہ خیبرپختونخواکےسیاسی قائدین سےبات چیت کرط رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ
انسان خطا کا پتلا ہے ،ہم سب غلطیاں کرتے ہیں۔ ان غلطیوں کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔
اس رشتے میں خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جانئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں