اہم خبریں

جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی، جج طاہر عباس سپرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ڈی چوک احتجاج ضمانت کیس۔ بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط۔ عدالت برہم۔ ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نے ریما رکس میں کہاہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹول ملے ایسا نہیں ہو سکتا۔ یقین کرنا سیکھیں۔ آپ یقین کرینگے تو لوگ آپ پر یقین کرینگے۔ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور۔ عبوری درخواست ضمانتیں منظور ہونے کے بعد بشری بی بی اور جج کے مابین مکالمہ۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا تھوڑا وقت لگ گیا ۔

لیکن قانونی ضابطے پورے کئے گئے ۔ بشری بی بی نے کہا ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہےملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں آئین کی بالادستی کے لئے قید ہیں۔ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا۔ کانپتے ہوئے دیکھا۔ ۔ جج طاہر عباس سپرا بو لے ایسا نہیں ہر جگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا۔ جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی۔ ۔ ہم نے سب ملکر کر ملک کے لئے ساتھ چلنا ہے۔

مزید پڑھیں :قدرت کا انتقام جاری، لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ پرقابو نہ پایا جاسکا، مزید پھیلنے کا خطرہ

متعلقہ خبریں