اہم خبریں

گزشتہ 5 سال میں جعلی وغیر اہل افراد کے 71ہزار849 شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گزشتہ 5 سال میں وزارت داخلہ حکام نے جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 شناختی کارڈ بلاککئے۔وزارت داخلہ نے بلاک شناختی کارڈز سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بحال جبکہ 13 ہزار سے زائد پر تفتیش جاری، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کروائے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 564، سندھ میں 9 ہزار 677 کارڈ بلاک کیے گئے، بلوچستان میں 20 ہزار 583، اسلام آباد میں 1370 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔اسی طرح گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کر دیئے گئے ہیں تاہم 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔
اب قانون اور جوڈیشل سسٹم پر سے اعتماد اٹھ گیا،بشریٰ بی بی کا جج طاہرعباس سپرا کیساتھ سخت مکالمہ

متعلقہ خبریں