اسلام آباداے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو ہاؤس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہاؤ س ایسے نہیں چلے گا،پی ٹی آئی کی قیادت آپس میں دست وگریبان ہے۔
کرم کا امن کسی نے خراب کیا ایوان کوبتایا جائے۔ عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگ بیرونی ممالک سے جھوٹا پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔
اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔
آج اپوزیشن لیڈر نے13 بندوں کی اموات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کسی وزارت کو لاپتا افراد سے متعلق کوئی درخواست دی ہے؟ عمر ایوب نے ایک بھی لاپتا شخص کا نام لیا؟ عمر ایوب روز یہاں کردار کشی کرتے ہیں۔
کرم میں لاشیں کیوں گریں؟ یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے جب کرم میں لاشیں گررہی تھیں۔ عمر ایوب کس سسٹم کے بینی فشری ہیں، کس کے پوتے ہیں۔ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔
انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ جب کرم میں لاشیں گررہی تھیں، تویہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جس دن بنی اسی روز 2مطالبات بتا دیئے گئے تھے،شیخ وقاص