اہم خبریں

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جس دن بنی اسی روز 2مطالبات بتا دیئے گئے تھے،شیخ وقاص

اسلام آباد(اے بی این نیوز)شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جس دن بنی اسی روز 2مطالبات بتا دیے گئے تھے۔ حکومتی کمیٹی کا مطالبہ تھا کہ ڈیمانڈ تحریری طورپر پیش کریں۔
ہم نے حکومتی کمیٹی کو کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے دیں۔
حکومتی کمیٹی اعتراف کرتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے تو کہہ دیا کہ ملاقات ہوتی ہے یا نہیں مطالبات تحریری دیدیں۔ جیل مینول کی بات کرتے ہیں سنگجانی جلسے کے وقت تو صبح جیل کھل گئی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے خود کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں :جوڈیشل کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسے بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں