اہم خبریں

پر امن معاہدے کے بعد ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،بیرسٹر سیف

اسلام آباداے بی این نیوز)مشیراطلاعت کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پر امن معاہدے کے بعد ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج 2بنکرز مسمار ۔
امن جرگہ ،مقامی کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے بنکرز مسمار کیے۔ کرم بالیش خیل اور خارکلے میں مورچوں کو مسمار کیا گیا۔ کمشنر کوہاٹ نے بنکرز کی مسماری کیلئےمقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا۔
اپیکس کمیٹی اور امن معاہدے کی روشنی میں تمام بنکرز مسمار کئے جائیں گے۔ علاقے میں امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، کھڑے ہوکر اووو اووو کرتے رہے

متعلقہ خبریں