اسلام آباداے بی این نیوز)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔جوڈیشل کمیشن کا تحریری مطالبہ آئے گا تو ٹی او آرز پر بات ہوگی۔
پی ٹی آئی کے مطالبات پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی عدالت کی صوابدید پر ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات ہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں :درجن سے زائد چھٹیاں،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات جانئے